Adil Raja
@soldierspeaks
انڈیا اور پاکستانی جرنیلوں کی نئی گریٹ گیم
پہلے تو کچھ پرانی کڑیاں ملا لیتے ہیں۔ نواز شریف نیپال میں مودی سے خفیہ ملاقات کررہا تھا لیکن وہ ملاقات شاید پاکستانیوں سے تو خفیہ تھی لیکن کیا فوج سے بھی خفیہ تھی؟ اس کا جواب آپ کو آخر میں مل جائے گا۔
اگر عمران خان وزیراعظم نہ ہوتا تو کیا بھارتی ائیر سٹرائکس کا بھرپور جواب دیا جاتا؟ یہ گتھی بھی سلجھ جائے گی، ذرا آگے چلیں۔
جب بھارت کیساتھ محاذ آرائی عروج کو پہنچ چکی تھی تو اس وقت جنرل باجوہ کیوں عمران خان اور فارن آفس سے بالاتر مودی کو قائل کرچلا تھا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرے اور کسی ہزاروں سال پرانے مندر میں دس روزہ چلہ بھی کاٹ لے؟ یہ سب کیا چل رہا تھا؟ باجوہ کی سدھو کی جھپی کے بعد، مودی کرتار پور کا راستہ کھولنے پر کیسے مان گیا، جب کہ عمران خان کو اس نے جھنڈی کرائی تو خان نے اسے چائے والا بولا!
رجیم چینج آپریشن کے اگلے روز ایک گائیڈڈ میزائل میاں چنوں آگر گرا۔ کیا آپ جانتے ہیں گائیڈڈ میزائل کسے بولتے ہیں؟ جس میزائل کو نقطہ آغاز سے لیکر نقطہ اختتام تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے اسکی سمت بدلی جاسکتی ہے۔ ایسا میزائل “غلطی “ سے ادھر ادھر نہیں نکل سکتا۔ لیکن فوج نے اس پر مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی۔ بلکہ شروع میں میڈیا کو خبر دی کہ کوئی تربیتی جہاز کہیں جا گرا ہے۔ بعد میں بتایا بھارت سے غلطی ہوگئی، ٹیکنیکل خرابی تھی۔۔۔
مبینہ طور پر پاکستان میں درجن بھر لوگ قتل کیے جاچکے ہیں جو کبھی نہ کبھی کشمیر سے وابستہ رہے۔ سلسلہ یہیں نہیں رکا۔ خالصتان تحریک سے وابستہ لوگ جو پاکستان میں پناہ لیے ہوئے تھے وہ بھی ٹارگٹ کیے گئے۔ لیکن فوج نے جبڑے سختی سے بھینچے رکھے۔ فارن آفس کے کچھ مذمتی بیانات سے آگے کچھ نہیں ہوا۔
جو فوج ایک ایس ایچ او سے لیکر سول جج سے لیکر ایک ایک پٹواری کو اشاروں پر نچاتی ہے وہ انڈیا کی بڑھتی ہوئی مداخلت پر بالکل خاموش کیوں؟ اس کا جواب بھی آگے آئے گا۔
اب کہانی کے پرت کھولتے ہیں تاکہ آپ کی کنفیوژن دور ہوسکے۔ جنرل باجوہ نے صحافیوں کو بلا کر کہا کہ فوج کے پاس انڈیا کے ساتھ جنگ لڑنے کے لیے دس دن کا تیل ہے ٹینکوں کے پرزے نہیں ہیں وہ حقیقت نہیں بتائی جارہی تھی۔ وہ ہوا بنائی جارہی تھی بیانیہ بنایا جارہا تھا کہ قوم کے دماغوں میں بٹھا دیا جائے کہ ہم اب انڈیا سے جنگ نہیں لڑیں گے۔
انڈیا سے توجہ ہٹانے کے لیے منصوبہ بندی کرکے افغانستان کیساتھ محاذ کھولا گیا۔ ایران کیساتھ محاذ کھولا گیا۔ تاکہ مشرقی بارڈر کا ذکر ہی نہ ہو اور پوری قوم کی توجہ مغربی بارڈر پر ہوجائے۔
کیا یہ سب محض اتفاق ہے؟ کیا یہ بغیر کسی پلاننگ کے ہورہا ہے؟ کیا واقعی انڈیا من مرضیاں کیے جارہا ہے اور فوج چوں تک نہیں کرپارہی۔ نہیں ! فوجی جرنیل پاکستان کا سودا کرچکے ہیں اور اسے وہ "اسٹرٹیجک کمپلشن" کا نام دیتے ہیں۔
یہ سارا دھندا چل رہا ہے انڈیا کی دنیا کی سب سے بڑی ابھرتی ہوئی کنزیومر مارکیٹ کو مدنظر رکھ کر۔ پاکستان ، بنگلہ دیش اور انڈیا مل کر پونے دو ارب آبادی کی مارکیٹ بنتے ہیں۔ پوری دنیا چاہتی ہے کہ یہ لوگ ان کا بنایا ہوا مال خریدیں۔ لیکن اس کے لیے شرط یہ ہے کہ انڈیا کو پاکستان پر بھی بنگلہ دیش کی طرح تھانیدار مسلط کردیا جائے۔
فوج کا خیال ہے کہ اسکی تمام انڈسٹریز بھی بھارت کو ایکسپورٹس کریں گی۔ فوج کو خوب منافع ہوگا۔ یہ فوجیں اور پھلیں پھولیں اور پھیلیں گی۔ عوام جائے بھاڑ میں ہم نے اپنے ہم نوالہ ہم پیالہ صنعتکار خاندان بھی اس ملک پر مسلط کردیے ہیں۔
لیکن اس کا نتیجہ وہی نکلے گا جو محکوم قوموں کا نکلتا ہے۔ بنگلہ دیش کی فوج کی ترقیوں کا فیصلہ بھی بھارت کرتا ہے۔ وہاں بھارتی لابی کے افسران کو آسانی سے ترقی مل جاتی ہے۔ پاکستان کو بھی ایسی ہی بھارتی طفیلی ریاست بنا دیا جائے گا۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ چین اس پلان میں رکاوٹ بنے گا تو جو چین چوروں کی حکومت آنے پر خوش ہے کہ ان کا کام مطلب منافع کمانا آسان ہوجائے گا، بھلا انہیں کیا اعتراض ہوگا؟
مگر کیا آپ کو یہ سب قبول ہے؟
اگر قبول ہے تو یاد رکھیں، کہ بات بس ادھر نہیں رکے گی، بلکہ پاکستان کے ٹکڑے کرکے خطے کو کنٹرول کیا جائے گا کیونکہ فوج میں حب الوطنی کے جراثیم اب بھی موجود ہیں جن پر بھارت سرکار کبھی اعتبار نہیں کرے گی۔۔۔
Translated from Urdu by Google Translate
New Great Game of India and Pakistan Generals
First, some old links are mixed. Nawaz Sharif was secretly meeting with Modi in Nepal, but that meeting was probably secret from the Pakistanis, but was it secret from the army as well? You will get the answer at the end.
If Imran Khan was not the Prime Minister, would there have been a full response to the Indian airstrikes? This knot will also be solved, just move on.
When the confrontation with India had reached its climax, then why did General Bajwa convince Imran Khan and Modi beyond the Foreign Office to visit Pakistan and even eat a ten-day challah in a thousands-year-old temple? What was all this going on? After Bajwa's Sidhu nap, how Modi agreed to open the way to Kartarpur, when he flagged down Imran Khan, Khan called him Chaiwala!
On the day after the regime change operation, a guided missile fell in Mian Chanu Agar. Do you know what guided missiles mean? A missile that can be controlled from the starting point to the end point can change its direction. Such a missile cannot go around by "mistake". But the army kept a complete silence on it. Rather, in the beginning, the media was informed that a training plane had crashed somewhere. Later it was said that there was a mistake from India, there was a technical error.
Reportedly, dozens of people have been killed in Pakistan who were associated with Kashmir at one time or another. The series did not stop here. People associated with the Khalistan movement who had taken refuge in Pakistan were also targeted. But the army kept its jaws firmly set. Nothing happened beyond some condemnatory statements from the Foreign Office.
Why is the army, which dances from an SHO to a civil judge to a Patwari on signals, completely silent on India's increasing interference? The answer will come later.
Now let's unravel the layers of the story to clear your confusion. General Bajwa called the journalists and said that the army has ten days of oil to fight the war with India, there are no spare parts for the tanks, that was not being told. That atmosphere was being created, a narrative was being created to plant in the minds of the nation that we will not fight with India anymore.
A front was opened with Afghanistan by planning to divert attention from India. A front was opened with Iran. So that the eastern border is not mentioned and the attention of the whole nation is on the western border.
Is it all just a coincidence? Is it happening without any planning? Is it really being done according to India's will and the army is not able to do it? no ! Military generals have made a deal with Pakistan and call it "strategic compulsion".
All this business is going on keeping in mind that India is the world's largest emerging consumer market. Pakistan, Bangladesh and India together form a market of two billion people. The whole world wants these people to buy their products. But the condition for this is that India should be imposed on Pakistan like Bangladesh.
Army believes that all its industries will also export to India. The army will benefit greatly. These armies and flourishes will flourish and spread. In public, we have also imposed our fellow industrialist families on this country.
But the result will be the same as that of the subjugated nations. India also decides the development of the Bangladesh army. Indian lobby officers get promotion easily there. Pakistan will also be made a similar Indian parasite state.
If you think that China will be an obstacle to this plan, who is happy to have the government of thieves in China that their work will be easier to earn profits, then what would they object to?
But do you accept all this?
If it is accepted, then remember that the matter will not stop here, but the region will be controlled by dividing Pakistan into pieces, because the germs of patriotism still exist in the army, which the Indian government will never trust.
1:54 PM · Mar 4, 2024
·
608.4K
Views