Salafi cannon fodder: The ISI's jihad in Kashmir through Lashkar-e-Taiba / JUD

ajtr

Tihar Jail
Banned
Joined
Oct 2, 2009
Messages
12,038
Likes
723
Salafi cannon fodder: The ISI's jihad in Kashmir through Lashkar-e-Taiba / Jamatud-Dawa




'جب تک زندہ ہوں تم کشمیر نہیں جاؤ گے'
ذوالفقار علی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، مظفر آباد
'تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایک مذہبی تنظیم کے ساتھ ٹریننگ حاصل کی'
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ایک بار پھر الجہاد الجہاد کے نعروں کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ برسوں بعد دیواروں پر جہاد کے حق میں نعرے تحریر کیے جارہے ہیں جبکہ مقامی حکومت نے وال چاکنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس پر عمل نہیں ہورہا۔
پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور حکومت میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں برسرپیکار پاکستان کی جہادی تنظیموں کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد ان تنظیموں نے اپنی سرگرمیاں محدود کردی تھیں۔ لیکن کچھ عرصے سے یہ تنظیمیں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دوبارہ منظر عام پر آئیں اور وادی کشمیر میں جاری حالیہ عوامی تحریک کے بعد ان کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
کالعدم تنظیموں کے رہنما پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستان مخالف اجتماعات میں جہاد کا درس دیتے ہیں۔ ہندوستان کی فوج کے خلاف جہاد کی پکار کچھ لوگوں کو متاثر بھی کررہی ہے۔
ایک مثال اُس پچیس سالہ کشمیری نوجوان کی ہے جن کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی ہے۔ اس نوجوان نے اسی سال انجئینرنگ کی تعلیم مکمل کی ہے۔
'میں لاہور میں انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد کچھ عرصے وہاں رہا اور پھر میں نے ایک مذہبی تنظیم کے ساتھ ٹریننگ حاصل کی۔'
انہوں نے کہا 'میں نے علماء کے پروگرام میں شرکت کی اور اس تنظیم کےساتھ منسلک ہوا۔ میں نے تین مہینے کی ٹریننگ کی۔'
یہ نوجوان تقریباً دو ماہ پہلے تربیت حاصل کرکے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں اپنے گھر لوٹا ہے۔
اس نوجوان کے بقول کیمپ میں سینکڑوں نوجوان تربیت حاصل کررہے تھے جن میں زیادہ تر پاکستانی تھے اور ان میں بھی پنجابی لڑکوں کی اکثریت تھی۔
'کوئی بیس فیصد کشمیری نوجوان تھے جبکہ تقریباً دس فیصد کا تعلق دوسرے ملکوں سے تھا۔'
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس یونیورسٹی میں وہ زیر تعلیم تھے اس یونیورسٹی کے اور بھی طالب علم ٹریننگ کے لیے گئے تھے۔
'تنازعہ کشمیر کا حل بندوق میں ہے۔ باسٹھ سال مذاکرات کو آزمایا۔ ہمارے بھائیوں نے مجبور ہو کر بندوق اٹھائی اور ہم کلاشنکوف کے ذریعے کشمیر لیں گے۔'
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کو وادی کشمیر بھیجنے کا فیصلہ ان کی تنظیم کے امیر ہی کرسکتے ہیں۔ 'وادی کشمیر میں بھیجا جاسکتا ہے یا پاکستان میں اسلام کی تبلیغ یا پھر فلاحی کاموں کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔'
وہ میرے بچے کو لے جائیں گے اور مروا دیں گے لیکن مجھے اپنا بچہ چاہیے۔ میں انھیں اپنا بچہ نہیں دوں گی اور میں اسے نہیں جانے دوں گی۔
طالب علم کی والدہ
اس نوجوان نے دعویٰ کیا کہ ان کے خاندان والے ان کے جہادی تنظیم میں شمولیت کے حق میں تھے۔ تاہم ان کی والدہ اور بھائیوں کا موقف اس کے بالکل برعکس ہے۔
اس نوجوان کی والدہ بیٹے کے فیصلے سے پریشان ہیں۔ 'میرے بیٹے نے اسلام کی تبلیغ پر جانے کی اجازت مانگی تھی جو میں نے خوشی سے دی تھی۔ لیکن اس کی گھر واپسی تک مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ جہادی تربیت کے لیے گیا تھا۔'
'گھر واپسی پر میرے بیٹے نے مجھے بتایا کہ میں نے تربیت حاصل کی ہے اور میں واپس جانا چاہتا ہوں لیکن میں نے منع کردیا۔'
میں نے اس سے کہہ دیا 'جب تک میں زندہ ہوں میں تمہیں کشمیر نہیں جانے دوں گی۔ وہ میرے بچے کو لے جائیں گے اور مروا دیں گے لیکن مجھے اپنا بچہ چاہیے۔ میں انھیں اپنا بچہ نہیں دوں گی اور میں اسے نہیں جانے دوں گی۔'
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کسی تربیتی کیمپ کی موجودگی کی تردید کی۔
'کوئی عسکری تربیت نہیں ہورہی اور اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے کہ عسکری تربیت دی جارہی ہے تو ہمیں فراہم کیا جائے۔ میں اس کا خیرمقدم کروں گا اور ہم کارروائی کریں گے۔'
ان کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور ایسا پروپیگنڈہ نہ کیا جائے تو بہتر ہوگا۔ 'میرے خیال میں جو پاکستان کے دشمن ہیں وہ ایسا پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔'
جہادی تنظیموں سے ہم کہیں گے وہ ہمارے لیے صرف دعا کریں اور اس مرحلے پر وہ اپنی سرگرمیاں یہاں جاری نہ رکھیں۔ ہمیں جہادی سرگرمیوں کی ضرورت نہیں ہے۔
خود مختار کشمیر کی حامی تنظیم امان اللہ خان کی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل زاہد حبیب شیخ پاکستان کے وزیر داخلہ کے بیان کو درست تسلیم نہیں کرتے۔
'اگر حکومت یہ بات کہہ رہی ہے کہ کوئی کیمپ نہیں ہے تو پھر لشکر طیبہ، جیش محمد اور اس طرح کی جو تنظیمیں ہیں، ان کے افراد کو دوبارہ آزاد کشمیر (پاکستان کا زیر انتظام کشمیر) سے مقبوضہ کشمیر (ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر) میں کیوں بھیجنا شروع کردیا ہے۔'
انھوں کے بقول 'خفیہ اداروں کی نظر میں آئے بغیر وہ باہر نہیں جاسکتے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کو خفیہ اداروں کی طرف سے مکمل عسکری اور مالی حمایت حاصل ہے۔'
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آزادی نواز رہنما سید علی شاہ گیلانی نے پاکستان کی کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا 'جہاں تک ہماری آج کی جدوجہد کا تعلق ہے یہ مقامی سطح پر جموں کشمیر کے عوام کی تحریک ہے اور پرامن طریقے سے ہی جاری رہے گی لیکن ہمیں ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔'
'جہادی تنظیموں سے ہم کہیں گے وہ ہمارے لیے صرف دعا کریں اور اس مرحلے پر وہ اپنی سرگرمیاں یہاں جاری نہ رکھیں۔ ہمیں جہادی سرگرمیوں کی ضرورت نہیں ہے۔'
تنازعہ کشمیر گزشتہ ساٹھ برس سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حل طلب ہے۔
وادی کشمیر میں ہندوستان کی فوج کی طرف سے مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں غم و غصہ پایا جاتا ہے لیکن ایسے بھی لوگ ہیں جو کشمیر میں پاکستان کے مبینہ کردار پر بھی سوال اٹھارہے ہیں۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/11/101103_kashmir_jihad_militant_int_rh.shtml


Translation::

'As long as I live you shall not Kashmir'
Zulfiqar Ali

BBC Urdu com, Muzaffarabad
'Education after completing training with a religious organization received'
Pakistan-administered Kashmir capital Muzaffarabad once again hear the echo of Al-Jihad Al-Jihad is the slogan. Years after writing slogans on the walls without being in favor of jihad, while local government has imposed a ban on mobile cakng but not being followed.
Pakistan's former President General retired Pervez Musharraf's rule in Indian-administered Kashmir brsrpykar Abandon Pakistan's jihadi groups after being given their activities were restricted. But this time, organizations of Pakistan-administered Kashmir I generally come on the scene again and continues in Kashmir valley after recent PAT increased their activities to see coming.
Leader of banned organizations in Pakistan-administered Kashmir fighting anti-Indian congregations are teaching. India's army to fight against holding the call is also affected some people.
An example of this twenty-five-year-old Kashmiri youth whose identity is not being displayed. This young man has graduated the same year of anjyynrng.
'Engineering in Lahore was studied. Education after completing been there for some time and then I received training with a religious organization.'
He said 'I attended the scholars program and was associated with the organization. In three months of training.'
This guy trained by almost two months ago in Pakistan-administered Kashmir has returned home.
According to the young youth training camp was talking hundreds, most of whom were Pakistanis and the majority of boys had also Punjabi.
'A twenty per cent while about ten percent of Kashmiri youth from other countries was concerned.'
They said more study in the university were also students of this University and went for training.
'Gun is the solution to the Kashmir dispute. Sixty-two year trial negotiations. Our brothers are forced to take a gun and we will take Kashmir by Kalashnikov.'
In response to a question he said that the Kashmir valley, decided to send only the rich can use their organization. 'Can be sent to Kashmir Valley or preaching of Islam in Pakistan or could be given responsibility for social welfare.'
He killed my child and will take but I want my child. I give them your child will not and I will not let go.
Student's mother
This young man claimed his family in their jihadist organization were in favor of joining. Though his mother and brothers at the opposite stance.
The young mother suffering from son's decision. 'My son asked for permission to go to preaching of Islam was what I was willing. But his homecoming that he did not know until I went for jihadi training . '
'At home my son told me that I trained and I want to go back but I was refused.'
I told her 'till I am alive I will let Kashmir go. They killed my baby and will take but I want my child. I give them your child will not let it go will. '
Pakistan's Interior Minister Rehman Malik has denied any presence of training camp.
'Not being a military training and if anyone has any evidence that military training is being provided to us. I will welcome it and we will take action.'
He said that nothing like that and it'd better not be propaganda. 'I think they are enemies of Pakistan are such propaganda.'
Jihadi organizations will say we just pray for us and at this stage they do not continue to keep their activities here. We do not need jihadist activities.
Kashmir's pro-independent organization of the Jammu Kashmir Liberation Front, Amanullah Khan (J L f) Deputy Secretary General Sheikh Zahid Habib Pakistan Interior Minister's statement do not accept right.
'If the Government is saying that it is not a camp, then Lashkar, Jaish-e-Mohammad and that such entities, their people again Azad Kashmir (Pakistan-administered Kashmir's) from the occupied Kashmir (Indian-administered Kashmir) why I have started to send. '
According to He 'in the eyes of intelligence can not go out without it. This means that the intelligence agencies by their full military and financial support.'
Indian-administered Kashmir freedom leader Syed Ali Shah Gilani, Nawaz of Pakistan while commenting on the activities of banned organizations said 'As far as we are concerned that today's struggle at the local level and movement of the people of Jammu and Kashmir through peaceful means only continue but we are facing state terrorism. '
'Jihadi organizations, we will say just pray for us and at this stage they do not continue to keep their activities here. We do not need jihadist activities.'
Last sixty years Kashmir dispute between India and Pakistan is unresolved.
Indian army in Kashmir valley by alleged human rights violations against the Pakistan-administered Kashmir is found in anger and grief but there are people in Kashmir on Pakistan's alleged role in question are eighteen.
 

ajtr

Tihar Jail
Banned
Joined
Oct 2, 2009
Messages
12,038
Likes
723
Fears of renewed militancy over Kashmir issue(BBC video)


5 November 2010 Last updated at 02:53 GMT Help
For more than 60 years India and Pakistan have been fighting over the territory of Kashmir, which is currently split between the two countries.

On the Indian-administered side, more than 100 Kashmiris have been killed in recent months during protests against Indian rule. And on the Pakistani side, calls to fight are vocalised on the street.

The BBC's Aleem Maqbool reports.
 

Latest Replies

Global Defence

New threads

Articles

Top